• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقابلے میں ہلاک ملزم کی لاش پولیس کی نگرانی میں چکوال روانہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزم کی نعش پولیس کی نگرانی میں چکوال روانہ کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق ملزم شاہدکی نعش جمعہ کی صبح ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتال راولپنڈی لائی گئی ۔ پوسٹمارٹم کے موقع پرپولیس کی بھاری نفری کوہسپتال میں متعین کیاگیاتھا ۔ ذرائع کاکہناہےکہ انسپکٹرمیاں عمران عباس کوشہیدکرنے والے ملزموں کی شناخت سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجزسے کی گئی ۔اسکے دیگرساتھیوں کی گرفتاری جلدمتوقع ہے۔ملزم شاہدمحموداوراسکے ساتھی زاہدمحمود کے خلاف تھانہ صدربیرونی پولیس نے 11جون 2015کوپولیس مزاحمت ،ڈکیتی ،بلوہ ،اشتہاریوں کوفرارکرانے اورمسلح ہوکردھمکیاں دینے کی دفعات کے تحت ایف آئی آردرج کی تھی ۔
تازہ ترین