گجرات (نمائندہ جنگ) جامعہ گجرات کے مرکز برائے السنہ و علوم ترجمہ اور حکومت پنجاب کے شعبہ قانون کے مابین قوانین کے اُردو زبان میں ترجمہ کے متعلق ایک معاہدہ طے پا جانے کے سلسلہ میں جامعہ گجرات میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ وائس چانسلر جامعہ گجرات اور حکومت پنجاب کے سیکرٹری قانون ڈاکٹر سید ابوالحسن نجمی نے اس معاہدہ پر دستخط کیے ۔