• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کی تیسری لہر خطرناک، نصف سے زائد کیسز برطانوی وائرس کے ہیں، اسد عمر

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کورونا کی پیدا ہوتی خطرناک صورتحال سے متعلق خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کا آغاز ہوچکا ہے،اس وقت نصف سے زائد کیسز برطانیہ سے آئے ہوئے وائرس کے ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ برطانیہ سے آیا ہوا وائرس تیزی سے پھیلتا ہے، اس سے اموات بھی زیادہ ہوتی ہیں، بھارت اور بنگلہ دیش سمیت خطے میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جو ویکسین لگانا چاہے گا حکومت پاکستان اسے مفت ویکسین فراہم کرے گی، رواں سال کے آخر تک ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

تازہ ترین