• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 12کروڑ سے تجاوز کر گئی جبکہ 9 کروڑ 65 لاکھ سے زائد صحت یاب بھی ہو گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق صرف امریکا میں کورونا کیسز کی تعداد 3 کروڑ سے بڑھ گئی۔

امریکی اخبار کا دعویٰ ہے کہ امریکا میں کورونا سے روزانہ تقریباً 1500 افراد ہلاک ہورہے ہیں۔

ادھر برطانیہ میں 1 لاکھ 25 ہزار اور بھارت میں 1 لاکھ 58 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جبکہ فرانس میں کورونا مریضوں کی تعداد 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ 

تازہ ترین