• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نون لیگ سانحہ مشرقی پاکستان کا ذمہ دار بھٹو کو کہتی ہے، فردوس عاشق


وزیراعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مشرقی پاکستان کی بات کرنے والی نون لیگ اس سانحے کا ذمے دار ذوالفقار بھٹو کو ٹھہراتی آئی ہے ، اسی طرح نون لیگ بےنظیر بھٹو کی شہادت کا ذمے دار آصف زرداری کو قرار دیتی رہی ہے ۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نون لیگ وقتی فائدے کیلئے اداروں کو بھونڈے الزامات کی زد میں لا کر ملکی خدمت نہیں کر رہی ۔

انہوں نے کہا کہ ایسے بے بنیاد الزامات سے پاکستان اور ملکی اداروں کی عزت میں کمی نہیں آئے گی ، البتہ جاوید لطیف اور ان جیسے درباری اورخوشامدی ضرور بے نقاب ہو جائیں گے ۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سزایافتہ جعلی راجکماری کو ملکی سالمیت کے مقابل لا کھڑا کرنا جاوید لطیف اور نون لیگ کی ذہنی پستی کی عکاس ہے۔

تازہ ترین