آپ آف لائن ہیں
پیر6؍رمضان المبارک 1442ھ 19؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بلوچستان: 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 18 کیسز کی تصدیق

بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 18 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا وائرس آپریشن سیل کے مطابق کوئٹہ میں کورونا وائرس کے مزید 13 کیسز سامنے آگئے ہیں۔

دوسری جانب خضدار سے مزید 4 اور ژوب سے کورونا وائرس کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 6 اعشاریہ 5 فیصد رہی اور مزید 2 ہزار 664 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ مزید 32 افراد اس وباء سے انتقال کر گئے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 508 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ5 ہزار 200 ہو چکی ہے۔

قومی خبریں سے مزید