• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمن خان کے وزن بڑھانے کے مشورے پر ماورہ حسین کا ردعمل

اداکارہ ماورہ حسین نے ساتھی اداکارہ ایمن خان کے ’بہت دُبلا‘ ہونے اور وزن بڑھانے کے مشورے پر ردعمل دے دیا۔

ایمن خان کو سوشل میڈیا پر ماورہ کے حوالے سے ایسا کمنٹ دینے پر تنقید کا سامنا تھا، لیکن ماورہ نے ساتھی اداکارہ کی حمایت میں ایک انسٹا اسٹوری شیئر کی ہے۔

اداکارہ ماورہ حسین نے انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی اسٹوری میں کہا کہ انہیں یہ بات بالکل پسند نہیں آئی کہ کسی کی حمایت میں آپ دوسرے کو بس کے آگے دھکا دے دیں۔

انہوں نے کہا کہ سب کو اپنی حدود کا اندازہ ہونا چاہئے، اور پتا ہونا چاہئے کہ ہم کس کے لیے کیا بات کررہے ہیں۔


ماورہ نے لکھا کہ کسی کی حمایت میں دوسرے کی تذلیل کرنا کہاں کی روایت ہے؟ حمایت کے چکر میں دوسرے شخص کو بیچ میں نہیں گھسیٹنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب انسان ہیں اور بہت سے الفاظ کا مطلب نہیں سمجھ پاتے، ہراہِ مہربانی رحم دلی اختیار کریں۔

تازہ ترین