پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین نے اپنے لمبے، سلکی، خوبصورت اور چمکدار بالوں کا راز مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا۔
ماورہ حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ خوبصورت بالوں کیلئے ایلو ویرا اور انڈے کا ماسک ملا کر بالوں میں لگاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بالوں کا بہت خیال رکھتی ہیں اور ہفتے میں ایک بار ایلو ویرا اور انڈے کا ماسک بالوں میں لگاتی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ یہ مکسچر ان کے بالوں کو گھنا اور چمکدار بناتا ہے۔
انڈے کا ماسک بنانے کا طریقہ:
انڈے کی سفیدی لے کر اس میں چند قطرے لیموں کا رس اور آدھا چمچ شہد ملا کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ سفید رنگ آنے پر اسے ایلو ویرا میں مکس کرلیں اور بالوں میں لگائیں اور کچھ دیر بعد دھو لیں۔
اداکارہ آج کل نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے ڈرامے ’ثبات‘ میں دکھائی دے رہی ہیں۔