• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹوئنٹی میں ایک اننگز میں 5 وکٹیں لینے والا پہلا کھلاڑی کون تھا؟

ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں سب سے پہلے  ایک اننگز میں 5 وکٹیں لینے کا اعزاز پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل کے نام ہے۔


آج پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اس یادگار میچ کی جھلکیاں جاری کی گئیں اور بتایا گیا کہ عمر گل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی تاریخ میں ایک ہی میچ میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔

عمر گل نے یہ کارنامہ 2009 میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں سرانجام دیا ۔

یہی نہیں بلکہ عمر گل تاریخ کے پہلے باؤلر ہیں کہ جنہوں نے تینوں فارمیٹس یعنی ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ انجام دیا۔ یہ ایک ایسا اعزاز ہے جو عمر گل سے کوئی نہیں چھین سکا ہے۔

عمر گل کے کیرئیر کی بہترین بولنگ 6 رنز دے کر 5 وکٹیں تھی اور یہ پہلا موقع تھا کہ ٹی20 انٹرنیشنل میں کسی باؤلر نے 5 وکٹیں حاصل کی ہوں۔

تازہ ترین