قازقستان میں فوجی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق قازقستان کے شہر الماتے میں یہ حادثہ طیارے کی لینڈنگ کے وقت پیش آیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قازقستان کا فوجی طیارہ دارالحکومت نور سلطان سے شہر الماتے کی جانب جارہا تھا۔
ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 4 افراد کی ہلاکت اور 2 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجکر 20 منٹ پر طیارے سے آخری رابطہ ہوا جس کے بعد طیارہ رن وے کے آخرے حصے پر کریش ہوگیا۔
طیارے کے کریش ہونے کی فوری کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔