• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب جذباتی نہیں رہا، زیادہ تلخ اور بدعنوان ہوگیا ہوں، گوندا

بالی ووڈ اداکار گوندا کا کہنا ہے کہ اب وہ زیادہ بدعنوان اور تلخ ہوگئے ہیں جبکہ ماضی کا گوندا بہت پاک و صاف تھا۔ 

انھوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں ان کے خلاف ایک سازش کی گئی جس میں انھیں سائیڈ لائن کرنے کے لیے فلموں میں اچھے کردار آفر نہیں کیے جاتے اور ان کی فلموں کی ریلیز میں رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں۔ 

ایک انٹرویو میں 1990 اور سن 2000 کے عشرے میں کئی ہٹ فلموں میں مرکزی کردار ادا کرنے والے سینیئر اداکار کا کہنا تھا کہ اب وہ زیادہ کاروباری مزاج کے بن گئے ہیں اور جذبانی بنیادوں پر مسائل حل کرنے والے نہیں رہے ہیں۔


ستاون سالہ گوندا سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا وہ اب روحانیت پر یقین رکھتے ہیں تو انھوں نے کہا کہ نہیں اب معاملہ اس کے برخلاف ہے، اب میں زیادہ بدعنوان اور تلخ ہوگیا ہوں۔

اب پارٹیوں میں بھی جاتا ہوں، سگریٹ اور شراب نوشی کرتا ہوں، پہلے میرا جذباتی مزاج، میرے کام کی راہ میں حائل ہوجاتا تھا۔ لیکن اب میں جذباتی نہیں ہوتا اور حالات کے مطابق  زیادہ عملی اور کاروباری انداز میں معاملات کرتا ہوں۔

تازہ ترین