• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی ایکسپو کے لیے تیار پویلین پاکستان کے حوالے کردیا گیا


دبئی ایکسپو کے لیے تیار پویلین پاکستان کے حوالے کردیا گیا، مشیرِ تجارت و سرمایہ کاری عبد الرزاق داؤد تقریب میں شریک ہوئے۔

 پاکستان پویلین 28 ملین ڈالرز سے زائد لاگت میں تیار ہوا ہے، عالمی نمائش دبئی ایکسپو اکتوبرمیں ہوگی، جو 6 ماہ جاری رہے گی۔

دبئی ایکسپو میں سو سے زائد ممالک کے پویلین تعمیر کیے گئے ہیں، پاکستان پویلین کی تعمیر کے لیے حکومت ابوظبی نے 14ملین ڈالر امداد دی۔

 پاکستانی حکام نے پویلین کی تعمیر میں اماراتی امداد کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان پویلین ’سیاحت، سرمایہ کاری، اور ثقافت‘ کے فروغ میں معاون ہوگا۔

تازہ ترین