• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابوظبی (جنگ نیوز)افغانستان نے دوسرے ٹیسٹ میں زمبابوے کو 6 وکٹ سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔افغانستان نے 108 رنز کا ہدف 4 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ راشد خان نے دوسری اننگز میں 7 اور میچ میں مجموعی طور پر 11 وکٹیں حاصل کیں ۔ افغانستان نے اپنی اپہلی اننگز 4 وکٹ پر 545 رنز پر ڈکلیئر کردی تھی۔ دوسری اننگز میں زمبابوے 365 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ کپتان شان ولیمز کی 151 رنز کی ناقابلِ شکست اننگزکھیلی اور ٹریپانو کے ساتھ 8ویں وکٹ پر 187 رنز کی شراکت قائم کی۔ ٹریپانو95 پر آئوٹ ہوئے۔

تازہ ترین