• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات کے نام پر نقشے سے زائد کٹنگ زیادتی ہے، قاری عثمان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے رہنماء قاری محمد عثمان نے کہا ہے کہ عید آباد کالونی، فرنٹیئر کالونی اور اورنگی نالے میں تجاوزات کے نام پر نقشے سے زائد کٹنگ زیادتی اور انصاف کا قتل ہے۔ تجاوزات کی آڑ میں مساجد اور قانونی گھروں کو مسمار کرنے نہیں دیں گے۔ قاری محمد عثمان نے کہا کہ ہم منی ایکسپریس وے کے مخالف نہیں مگر انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے نالے کے دونوں جانب برابری کی بنیادوں پر نقشہ پر عمل کیا جائے۔

تازہ ترین