• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں رشوت لینے کے الزام پر رکن پارلیمان مستعفی

برلن ( نیوز ڈیسک) جرمنی میں رشوت لینے کا الزام لگنے پر رکن پارلیمان نے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع ابلا غ کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی اتحادی جماعت سے تعلق رکھنے والے مارک ہاپٹمان نے اپنے بیان میں استعفے کے اعلان کے ساتھ تمام الزامات کو مسترد کردیا۔ ان سے قبل حال ہی میں 2ارکان پارلیمان استعفا دے چکے ہیں۔ ان پر کورونا وبا کے پھیلاؤ کے دوران ماسک کے کاروبار میں بدعنوانی الزام تھا۔ بدعنوانی کے الزامات اور استعفوں کے باعث مرکل کی جماعت اور ان کے اتحادی مشکلات میں گھر گئے ہیں۔
تازہ ترین