• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صادق سنجرانی اور مرزا آفریدی کی کامیابی پر پی ٹی آئی کارکنان میں مسرت

مانچسٹر(غلام مصطفی مغل)پاکستان میں سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے لئے ہونے والے حالیہ انتخابات میں حکومتی اتحاد کے امیدواروں صادق سنجرانی اور مرزا آفریدی کی کامیابی پر برطانیہ میں بسنے والے تحریک انصاف کے کارکنان میں خوشی کی لہر اور اظہار اطمینان پایا جاتا ہے ۔ تحریک انصاف برطانیہ کے سابق مرکزی جنرل سیکرٹری اور خیبر پختونخواہ محکمہ تعلیم کے برطانیہ میں معاون خصوصی سید عبد الباسط شاہ مشوانی نے کہا ہےکہ میں برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ وزیراعظم عمران خان کے سینیٹ کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے نامزد امیدواران کی جیت ہو ئی ہے ان کا کہنا تھا کہ اس سے قانون سازی میں آسانی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہمیشہ ایماندار صادق و امین لوگوں کا انتخاب کرتے ہیں چاہے ا ن کاتعلق تحریک انصاف کی اتحادی جماعتوں سے ہی کیوں نہ ہو اور جن کی سوچ پاکستان کی بہتری کے لیے ہو ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کے عوام کے حالت بہتر کرنے کے لیے اقدامات اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی انتھک کوششوں اور ہم جو بیرون ملک بستے ہیں ا ن کیمدد سے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔
تازہ ترین