• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری امتیاز لوراں او پی سی پنجاب کے اسپین میں کوآرڈینیٹر مقرر

بارسلونا ( شفقت علی رضا )چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ق اسپین چوہدری امتیاز لوراں کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں اوورسیز پاکستانیزکمیشن پنجاب ضلع گجرات کے چیئر مین عدیل ارشد بارسلونا آئے تو انہوں نے ایک بڑے جلسے میں چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری مونس الہیٰ کا پیغام سناتے ہوئے کہا تھا کہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی طرف سےا سپین کے بزنس مین چوہدری امتیاز لوراں کو اپنے ہم وطنوں کی خدمت کے لئے ذمہ داریاں سونپی جا رہی ہیں جس کا نوٹیفیکیشن جلد کر دیاجائے گا ، اس اعلان کے تناظر میں چوہدری امتیاز لوراں پاکستان پہنچے تو وہاں انہوں نے اپنے گاؤں’’ لورائے‘‘ میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کی تکمیل پر ایک جلسہ عام کا انعقاد کیاجس کے مہمان خصوصی ایم این اے چوہدری مونس الٰہی تھے جنہوں نے اُن ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا، یہ تمام ترقیاتی منصوبے چوہدری مونس الٰہی ایم این اے کی گرانٹ سے ہی پایہ تکمیل کو پہنچے تھے۔جلسہ عام میں خطاب کرتے ہوئے چوہدری مونس الہیٰ نے چوہدری امتیاز لوراں کو اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب سپین کے لئے کوآرڈی نیٹر کی ذمہ داری سونپتے ہوئے انہیں نوٹیفیکشن جاری کر دیا ۔ وٹیفیکشنوصول کرتے ہوئے چوہدری امتیاز لوراں کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری مونس الٰہی نے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کر کے اپنی روایات کو قائم رکھا جس کے لئے میں ان کا مشکور ہوں اور بھرپور کوشش کروں گا کہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دوں ۔
تازہ ترین