لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ حکومت اعتماد کے ووٹ اور چیئرمین سینیٹ کا انتخاب جیتنے کے باوجود لاغر اور کمزور ہوگئی ہے ۔ سینیٹ چیئرمین کا انتخاب متنازع ہو چکاہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبر پختونخوا کے وسطی اور جنوبی اضلاع کی سیاسی ،انتخابی، تربیتی ورکشاپ سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سینیٹر مشتاق احمد خان ، عنایت اللہ خان ، ڈاکٹر محمد اقبال خلیل ، عبدالواسع نے بھی اس موقع پر خطاب کیا ۔