• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پائلٹس کے منسوخ لائسنسوں کی بحالی کیلئے نظرثانی بورڈ قائم


اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پائلٹس لائسنس منسوخی کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے، منسوخ شدہ لائسنسز کی بحالی کیلئے نظر ثانی بورڈ قائم کر لیا گیا، سیدوشریف ایئرپورٹ کو آپریشنل کرنے کی تیاری ، پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن شروع کرنیکا فیصلہ ،پی آئی اے نے سیدوشریف ایئرپورٹ کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، برسوں سے بند سوات کے سیدوشریف ایئرپورٹ کو آپریشنل کرنے کی تیاری کی جارہی ہے، پی آئی اے رواں ماہ کے آخری ہفتے اے ٹی آر طیارے کی ٹیسٹ فلائٹ کریگا،قومی ایئرلائن نے ٹیسٹ فلائٹ کیلئے سیدوشریف ایئرپورٹ پر انتظامات کی ہدایت کردی، سیدوشریف ایئرپورٹ کا ترقیاتی کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین