آپ آف لائن ہیں
اتوار5؍رمضان المبارک 1442ھ 18؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ایم کیو ایم کی پیٹرولیم مصنوعات پر اضافے کی تجویز پر تشویش

کراچی( اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین قومی اسمبلی نے اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر 6روپے اضافے کی تجویز پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام پہلے ہی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں روز بڑھتے ہوئے اضافہ کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ بجلی اور گیس کی قیمتیں بھی عوام کی کمر توڑ رہی ہیں یوں سفید پوش عوام کا گزر بسر مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے اس پر پیٹرولیم مصنوعات پر اضافہ عوام پر بم گرانے کے مترادف ثابت ہوگا۔اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزیرخزانہ سے مطالبہ کیا کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کے اضافے کی سمری کو عوامی مفاد میں نہ صرف مسترد کر دیں بلکہ ایسے اقدامات اٹھائیں جس سے مہنگائی میں کمی اور بالخصوص اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں نما یاں کمی ہوسکے۔

اہم خبریں سے مزید