آپ آف لائن ہیں
اتوار27؍شعبان المعظم 1442ھ 11؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

دنیا بھر میں 350 ملین سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگ گئی

دنیا بھر میں 350 ملین سے زائد افراد کو مختلف کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔

خیبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ میں پھیلنے والی کورونا وائرس کی قسم کے کیسز اٹلی میں بڑھنے لگے، اٹلی کے تین تہائی حصے میں آج سے 6 اپریل تک کورونا پابندیاں نافذ کردی گئیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق روم اور میلان سمیت مختلف حصوں میں اسکولز، ریستوران، دکانیں اور میوزیم بند کردیے گئے۔

خبرایجنسی کے مطابق فرانس کے پیرس ریجن میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھنے پر اسپتالوں پر دباؤ بڑھ گیا۔ 

دوسری جانب نیویارک میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی یاد میں یادگاری تقریب ہوئی، نیویارک کے بروکلین برج پر کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تصویریں دکھائی گئیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید