آپ آف لائن ہیں
پیر6؍رمضان المبارک 1442ھ 19؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

فیصل آباد: گیارہ سالہ بچےسے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کی خودکشی


فیصل آباد میں چار روز قبل گیارہ سالہ بچے کو اغواء کر کے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم نے آلہ قتل کی برآمدگی کے دوران نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

ماموں کانجن کے رہائشی 11 سالہ اسد علی کو محلہ دار ذیشان نے چار روز قبل مبینہ طور پر اغواء کیا تھا، پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ اس نے بچے کو پستول سے ڈرا کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد ایک رسی سے پھندا ڈال کر بچے کو قتل کر دیا اور لاش نہر میں پھینک دی۔


ملزم نے مزید بتایا تھا کہ آلۂ قتل بھی سیم نہر کے کنارے مٹی میں دبا دیا تھا، پولیس کے مطابق گزشتہ رات آلۂ قتل کی برآمدگی کیلئے پولیس ملزم کو سیم نہر کنارے لے کر گئی اور پستول اور رسی برآمد کرلی۔

پولیس کے مطابق اسی دوران ملزم نے اعتراف جرم کیا اور نہر میں چھلانگ لگا دی، ملزم کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ دم توڑ گیا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف خودکشی اور ناجائز اسلحہ کا الگ سے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

دوسری جانب سیم نہر سے ملنے والی مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید