• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کی تاریخ میں پہلی بار ڈی جی نیب کی ریٹائرمنٹ پر دوبارہ تقرری


قومی احتساب بیورو (نیب) کی تاریخ میں پہلی بار ڈی جی نیب کی ریٹائرمنٹ پر دوبارہ تقرری کردی گئی، ڈی جی نیب کے پی فاروق ناصر اعوان کی ریٹائرمنٹ کے بعد ایک سال کی دوبارہ تقرری کردی گئی۔

فاروق ناصر اعوان کی ایک سال کے لیے تقرری کی منظوری صدر مملکت نے دی۔

جیو نیوز نے صدارتی منظوری کے حکم نامے کی نقل حاصل کرلی۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال اور وزارت قانون کی منظوری سے سمری صدر مملکت کو بھیجی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فاروق ناصر اعوان مالم جبہ اور بس ریپیڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) پشاور کیسز کی نگرانی کر رہے ہیں، مالم جبہ اور بی آر ٹی کیسز میں کوئی قابل ذکر گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

تازہ ترین