• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر مملکت عارف علوی نے نمبر آنے پر کورونا ویکسین لگوالی


صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنا نمبر آنے پر کورونا کی ویکسین لگوالی۔

صدر مملکت کورونا کی ویکسین لگوانے کے لیے ویکسینیشن مرکز ترلائی آئے، ان کے ہمراہ اُن کی اہلیہ ثمینہ عارف علوی نے وبائی مرض سے بچاؤ کا ٹیکا لگوایا۔

صدر مملکت نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں اشرافیہ نے لائن توڑ کر ویکسین لگوائی ہے جبکہ پاکستان میں ایسا نہیں ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں عمر کے حساب سے اپنی باری پر ویکسین لگائی جارہی ہے، میں نے 1166 پر رجسٹر کیا اور نمبر آنے پر ویکسین لگوائی۔

ڈاکٹر عارف علوی نے حکومت کی طرف سے ویکسیینیشن کے انتطامات کی تعریف کی اور کہا کہ حکومت نے ویکسینیشن کا آسان اور بہترین نظام بنایا ہے۔

صدر مملکت نے اس موقع پر عوام سے اپیل کی کہ وہ کورونا ویکسین ملنے کے باوجود احتیاطی تدابیر جاری رکھیں۔

تازہ ترین