• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکار کمل ہاسن کو سیکیورٹی مسائل کا سامنا، ایک شخص کی کار کی کھڑکی کھولنے کی کوشش

بالی ووڈ اور تامل فلموں کے سینیئر اداکار  اور علاقائی جماعت مکل نیدی مائیم کے بانی  کمل ہاسن کو اس وقت سیکیورٹی خدشات کا سامنا کرنا پڑا جب اتوار کو تامل ناڈو کے ضلع کنچیم پورم میں انکی کار کے شیشے کو ایک شخص نے کھولنے کی مبینہ طور پر کوشش کی۔ 

اداکار سے سیاست دان بننے والے کمل ہاسن کے ساتھ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ چھ اپریل کو ہونے والے تامل ناڈو اسمبلی کے الیکشن مہم کے سلسلے میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے بعد واپس چنئی جارہے تھے۔

پولیس نے واقعے کے بعد بتایا کہ مذکورہ بالا شخص کمل ہاسن کا پرستار تھا اور اس نے کھڑکی کھولنے کی اس وقت کوشش کی جب کار لوگوں کی بھیڑ کے درمیان سے گزر رہی تھی۔


پولیس کا مزید کہنا تھا کہ اس کا مقصد کمل ہاسن کو گزند پہنچانا نہیں تھا، اور کار کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

یہ شخص مبینہ طور پر نشے میں تھا اور اسے مکل نیدی مائیم پارٹی کے کارکنوں اور عوام نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں اسے پولیس نے اسپتال پہنچایا۔

کمل ہاسن کی پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ اس حملے کا مقصد جاننے کے لیے تحقیقات کررہے ہیں۔

تازہ ترین