• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورہ افریقہ کیلئے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کا آغاز کل سے ہوگا، پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے لیے قومی کرکٹ اسکواڈ کے اراکین کی پہلی کورونا ٹیسٹنگ کل کھلاڑیوں کے اپنے اپنے شہروں میں ہوگی۔

پی سی بی کے مطابق پہلے مرحلے میں ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے ساتھ آفیشلز کی کورونا ٹیسٹنگ ہوگی۔

اس کے بعد دوسری کورونا ٹیسٹنگ کیمپ کے لیے 18 مارچ کو لاہور میں اکٹھا ہونے کے موقع پر ہوگی۔

تیسری اور چوتھی ٹیسٹنگ 21  اور 24 مارچ کو ہوگی جبکہ کھلاڑیوں کی روانگی 26 مارچ کو شیڈول ہے۔

پی سی بی کے مطابق قومی اسکواڈ کا ٹریننگ کیمپ بائیو سیکیور ببل میں لگایا جائے گا، جس کے بعد بورڈ نے حکومت پنجاب سے رابطہ کیا ہوا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی بائیو سیکیور ببل اور قومی ڈیوٹی کے وجہ سے کیمپ کی اجازت ملنے کیلئے پُرامید ہے۔

خیال رہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کے باعث پنجاب حکومت نے کھیلوں کی سرگرمیوں معطل کی ہوئی ہیں۔

تازہ ترین