اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے گریڈ 20 کے افسر محمد سعید ٹوانہ کو کنٹرولر ملٹری اکاؤنٹس پشاور تعینات کر دیا گیا ہے ۔نوٹیفیکیشن کے مطابق محمد سعید ٹوانہ اس سے پہلے چیف فنانس اینڈ اکاونٹس افسر کے طور پر انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن ڈویژن اسلام آباد میں تعینات تھے ان کا تبادلہ کر کے کنٹرولر ملٹری اکاونٹس پشاور تعینات کیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ گریڈ 20 کے افسر سمیع ﷲ خان کو چیف فنانس اینڈ اکاؤنٹس افسر تعینات کیا گیا ہے، سمیع ﷲ خان اس سے قبل قومی احتساب بیورو اسلام آباد میں بطور ڈائریکٹر کام کر رہے تھے۔ شاہ رحمان کو کنٹرولر ملٹری اکاؤنٹس کے عہدے سے تبادلہ کر کے ڈائریکٹر جنرل آڈٹ کے پی کے پشاور کے مقرر کیا گیا ہے۔