• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجروں کا شام 6 بجے دکانیں بند کرنے سے انکار

لاہور،اسلام آباد (نمائندہ جنگ)تاجروں نےشام 6بجے دکانیں بندکرنے سے انکار کردیا، کوروناایس اوپیزپرعمل کرانے کامطالبہ کیا ہے۔ آل پاکستان انجمن تاجران لاہور نے پریس کانفرنس میں کہازبردستی دکانیں بند کرانےآئے تو پولیس اورانتظامیہ کواندربندکرکے تالے لگادینگے،حکومت نے توانیاں اقتداربچانےاوراپوزیشن کو دبانے میں لگارکھیں،اس کے پاس معیشت کی بہتری کیلئے کوئی منصوبہ نہیںہے،اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہاانتظامیہ کاروباربندکرنے کی بجائے ایس اوپیز کے نفاذپرتوجہ دے،تاجربرادری بھی تعاون کرےگی۔ادھرانجمن تاجران راولپنڈی نےمری روڈپرپابندیوں کیخلاف احتجاج کیاہے،جبکہ انصاف ٹریڈرزونگ کے عہدیداروں کاکہناہے کہ کوروناکی تیسری لہرشدید،حکومتی فیصلہ عوامی مفادمیں ہے،عمل کرینگے۔لاہورمیںکوروناپابندیوں پرجزوی طورعمل کیاگیا،پنجاب حکومت کی جانب سے شام 6بجے بازار اور مارکیٹں بند کرنے کے نوٹیفیکیشن کے بعدتھوک مارکیٹیں تو بند ہو رہیں لیکن انار کلی ،مال روڈ، لبرٹی مارکیٹ ،وحدت روڈ ،اچھرہ بازار ،بیڈن روڈ ،ہال روڈ،فیروز پور روڈ ،کریم بلاک مارکیٹ مون مارکیٹ اوردیگر مارکیٹوں میں بعض دکانیں 6بجے کے بعدبھی کھلی رہیں ۔دریں اثنا تاجر تنظیموں نے شام6 بجے دکانیں بند کرنے سے انکار کردیا ہے گزشتہ روز انارکلی بازار میں پریس کانفر نس میں مرکزی قائدین نعیم میر، اشرف بھٹی،امجد چوہدری اور وقار احمد میاں سمیت دیگر تاجر رہنماؤں نے کہا کہ کہ زبردستی دکانیں بند کرانے آئے توانتظامیہ اور پولیس کو اندربند کرکے تالے لگادیں گے۔انہوں نے کہا کہ لاہور کی تمام ریٹیل مارکیٹوں کے قائدین 6 بجے دکانیں بند نہیں کریں گے۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میرنے کہاکورونا کی روک تھام کرنا حکومت کی ذمہ داری تھی مگر حکومت اپنی غفلت اور نااہلی چھپا رہی ہے اور اب تاجروں کے کاروبار بند کرنے کے درپے ہے،حکومت نے اپنی تمام تر توانائیاں اقتدار بچانے اور اپوزیشن کو دبانے میں لگا رکھی ہیں۔ اس صورتحال میں معیشت کے بارےمیں حکومت کا غیر ذمہ دارانہ طرز عمل قابل مذمت ہے۔ نعیم میرنے مطالبہ کیا کہ عمران خان قبل از وقت انتخاب کروانے کا اعلان کریں۔ تاجر برادری عمران خان کے قبل ازوقت انتخاب کے اعلان کا خیر مقدم کرے گی ۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف ٹریڈرز ونگ کے مرکزی صدر حاجی طاہر نویدنے کہا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر انتہائی شدید ہے جس پر قابو پانے کیلئے کاروبار 6 بجے بند کرنے کافیصلہ کیاگیا۔میڈیاسے گفتگومیں انہوںنے کہاکہ حکومت نے یہ فیصلہ عوام کے وسیع تر مفاد میں کیا ہے جو لوگ عوام اورتاجروں کو گمراہ کرنے کی سازش کررہے ہیں وہ ہمیشہ کی طرح ناکام اورنامراد رہیں گےہم حکومتی فیصلے پرعمل کریں گے۔ انجمن تاجراں پاکستان، اسلام آباد چمبر آف کامرس اینڈ اندسٹری اوروفاقی مارکیٹوں کے صدور نے دو دن کاروبار بند رکھنے کے فیصلے کی شدید مخالفت کر دی ہے اور رات دس بجے سے قبل کاروبار بند کرنے سے انکار کر دیا ہے۔پیر کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقدہ پریس کانفرنس میں وفاقی دارالحکومت کی تاجر برادری نے کاروباری اداروں پر نئی پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے کی شدید مخالفت کی اور مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کاروبار کو مزید نقصانات سے بچانے کے لئے ان پابندیوں کو فوری طور پر واپس لے۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار یاسر الیاس خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کوروناوائرس کے خلاف فرنٹ لائن کردار ادا کرنے پر ڈپٹی کمیشنر اسلام آباد حمزہ شفقات اور ان کی ٹیم کے کردار کو سراہا تاہوں،تاہم انہوں نے نئی پابندیاں لگانے کیلئے این سی او سی کی ہدایات پر تحفظات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان مشکل حالات میں کاروباری برادری کو حکومت کی طرف سے ٹیکسوں، سود کی شرح، قرضوں اور یوٹیلیٹی چارجز میں ریلیف کی ضرورت ہے تا کہ وہ اپنا کاروبار بحال کر سکے لیکن ریلیف دینے کی بجائے ایسے اقدامات لئے جا رہے ہیں جن سے کاروباری طبقے کی پریشانیوں میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار بند کرنے کی بجائے انتظامیہ ایس او پیز کے نفاذ پر زیادہ توجہ دے تا کہ کاروبار بھی کھلا رہے اور کورونا بھی نہ پھیلے۔ انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ کاروباری برادری ایساو پیز پر عمل درآمد کیلئے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔ آل پاکستان انجمن تاجراں کے صدر اجمل بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ لاک ڈاؤن اور پابندیوں کی وجہ سے کاروباری طبقہ پہلے ہی بھاری نقصان اٹھا چکا ہے ۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر عبدالرحمٰن خان بلیو ایریا، سپر مارکیٹ، جناح سپر، ایف ٹین اور جی نائن سمیت دیگر مارکیٹ ایسوسی ایشنوں کے صدور نے بھی ہفتہ اور اتوار کاروبار بند کرنے کے فیصلے کی شدید مخالفت کی اور اس پابندی کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔یوسف راجپوت، اسد عزیز، محمد اعجاز عباسی، احمد خان، راجہ جاوید اقبال اور خالد چوہدری سمیت دیگر تاجر رہنماؤں نے یقین دہانی کرائی کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے تاجر برادری ایس او پیز کے نفاذ کے لئے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کر ے گی۔

تازہ ترین