قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے کہا ہے کہ ایک اور معصوم جان صوبائی حکومت کی نااہلی کی بھینٹ چڑھ گئی۔
کراچی سے جاری بیان میں علی خورشیدی نے کہا کہ ایم کیو ایم اس مسئلے کو سندھ اسمبلی میں اٹھائے گی۔ ایک اور معصوم جان سندھ حکومت کی نااہلی کی بھینٹ چڑھی۔
انہوں نے کہا کہ حکمران اور وزراء ڈھٹائی سے کہتے ہیں سب اچھا ہے، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور محکمہ بلدیات خدا کے عتاب سے ڈریں۔
اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ وزیربلدیات سندھ اسمبلی کے سامنے جوابدہ نہیں تو عوام جواب لینا جانتے ہیں۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) دنیا تبدیل کر رہی ہے اور ہمارے یہاں بچے گٹر میں گر کر مر رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی نے بلدیاتی لنگڑے لولے نظام کے انتخابات میں حصہ لیا۔ ان دونوں جماعتوں نے پیپلز پارٹی کی بی ٹیم ہونے کا ثبوت دیا۔