• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

قومی سیلنگ مقابلوں کی تقریب، باکسنگ مقابلے ختم

قومی سیلنگ مقابلوں کی تقریب، باکسنگ مقابلے ختم
قومی سیلنگ چیمپئن شپ کی میڈل ایوارڈ تقریب کے موقع پر فاتحین کا مہمان خصوصی وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی‘ ائر وائس مارشل ندیم اختر خان ، ائر کموڈور زبیر خان و دیگر کےساتھ گروپ فوٹو

قومی سیلنگ چیمپئن شپ کی تقریب تقسیم انعا مات نیشنل سیلنگ سینٹر کراچی میں منعقد ہوئی،وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی ، ائر وائس مارشل ندیم اختر خان اور ائر کموڈور زبیر خان بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔تقریب کے دوران سیلنگ مقابلوں کے سینئر ، یوتھ اور جونیئر ز کے فاتحین کو میڈلز سے نوازا گیا ،پاک فضائیہ نے سیلنگ چیمپئن شپ جیتی۔سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات میں آئندہ چار سال کیلئے محمد سلیم راجپوت پیٹرن انچیف، محمدعلی شاہ پیٹرن،افضل زیدی چیئرمین اور سید وسیم ہاشمی بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے ایس او اےکے سیکریٹری احمد علی راجپوت نے کامیاب عہدیداران کے ناموں کا اعلان کیا۔

ڈاکٹر فرحان عیسی وائس چیئرمین،عالیہ احمد چیئرپرسن خواتین ونگ،آصف عظیم سنیئر نائب صدر،امین مرچنٹ، پرویز احمد شیخ، محمدناصر اور سلمہ خان نائب صدور کامیاب قرار پائے جنرل سیکریٹری کیلئے محمد ذیشان مرچنٹ،جوائنٹ سیکریٹری شاہد آفتاب، سیکریٹری فنانس مراد حسین، نگارمنگی اور شگفتہ کاظمی ایسوسی ایٹ سیکریٹری،ظہیر حسین چیئرمین امپائرنگ، فراز اعجاز چیئرمین کوچنگ اور محمداقبال چیئرمین ٹیکنیکل کمیٹی منتخب ہوئے اس کے علاوہ عمران علی بلوچ، سید حسن عسکری، محمد ریحان،تہمینہ آصف، عائشہ ارم اور عاشی ذیشان کاانتخاب ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران کے طور پرہوا ۔ ڈی جے سندھ گورنمنٹ سائنس کالج میں اسپورٹس گالا کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اسپورٹس گالا میں 250 بچے سے زائد بچوں نے حصہ لیا اس موقعے پر فاتح اور رنر اپ ٹیم کو ٹرافی اور اسناد دی گئیں ڈی جے سندھ گورنمنٹ سائنس کالج کے پرنسپل پروفیسر غلام مصطفی چارن ، بطور مہمان خصوصی پرنسپل آف کامرس کالج سید سرور شاہ اور ڈی جے سندھ گورنمنٹ سائنس کالج کی سینئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن زرقا سہتو نے تقسیم کئے، صوبائی وزیر ترقی برائے خواتین شہلا رضا نے کہا ہے کہ لیاری میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین باکسنگ چیمپئن شپ کا انعقاد خوش آئند ہے۔

وہ ککری گراؤنڈ لیاری میں دوروزہ سندھ اسپورٹس بورڈ انٹر نیشنل خواتین باکسنگ چیمپئن شپ کے فائنل مقابلوں میں تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کررہی تھیں۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی شازیہ کریم سنگھار نے بھی خطاب کیا، جان باز باکسنگ کلب نے پہلی پوزیشن حاصل کی، پاکستان کے نمبر ون پلیئر وسیم کھتری نے قومی اسکریبل کےماسٹرز کٹیگری میں 9 میں سے 8 گیمز جیت کر فاتح ٹرافی اپنے نام کی۔ مہمان خصوصی ولی محمد خبیب نے فاتح کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین