• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا ویکسینیشن میں مشکلات کا سامنا


کراچی میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو بعض مراکز پر کورونا وائرس کی ویکسینیشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ 1166 سے نارتھ ناظم آباد کے نجی اسپتال میں ویکسین لگانے کا پیغام موصول ہوا، تاہم نجی اسپتال پہنچنے پر اطلاع ملی کہ یہاں ویکسینیشن ہی نہیں ہورہی۔

متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ کا نام ضیا الدین اسپتال میں آیا وہاں بھی ویکسینیشن نہیں کی گئی۔

سیفی اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ویکسین لگانے کی کوئی سہولت نہیں ہے۔


انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں بغیر بتائے محکمہ صحت سندھ نے اسپتال کا نام شامل کردیا ہے۔

دوسری جانب ضیا الدین اسپتال کی انتظامیہ نے بھی ملے جلے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ اسپتال میں ویکسین لگانے کا انتظام نہیں ہے۔

انھوں نے بتایا کہ لوگ صبح سے ویکسین کے لیے آرہے ہیں، ان کو واپس بھیجا جارہا ہے۔

دوسری جانب ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ این سی او سی اور این آئی ایم ایس اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ سندھ میں اس وقت ویکسین کی کمی کا بھی سامنا ہے، فی الحال ہمارے رجسٹرڈ سینٹرز پر ہی ویکسین موجود ہے۔

تازہ ترین