• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کابینہ کی جانب سے کورونا ماس ویکسینیشن کے لیے پرائیوٹ اسپتال اور لیب کو منظوری دے دی گئی ہے۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق سندھ کابینہ کے اجلاس کے دوران کورونا ماس ویکسینیشن سمیت امن ہیلتھ کیئر سروسز کو 300 ملین روپے گرانٹ ان ایڈ دینے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق یہ فنڈز جنوری 2021ء سے جون 2021ء کے لیے ہوں گے۔

ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق سندھ کابینہ کو اجلاس کے دوران دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ صحت کو اس وقت تک 241000 ویکسین مل چکی ہیں جبکہ محکمہ صحت 130000 ویکسین ڈاکٹرز کو لگا چکا ہے۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق  کابینہ کی جانب سے سندھ ہیلتھ کمیشن کو ویکسین کے معیار اور قیمت کو کنٹرول میں رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

واضح  رہے کہ نیشنل کمانڈ آف آپریشن سینٹر (این سی اوسی) کی جانب سے پاکستان بھر کے 15 بڑے شہروں میں ماس ویکسینیشن سینٹر قائم کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔

نیشنل کمانڈ آف آپریشن سینٹر (این سی اوسی)  کے مطابق پاکستان کو اگلے چند دنوں میں کورونا ویکسین کی بیس سے تیس لاکھ ڈوزِز ملنے کا امکان ہے، آئندہ چند دنوں میں سائنو فام، کین سائنو اور ایسٹرازینیکا ویکسینز پاکستان پہنچ جائیں گی۔

این سی او سی کی جانب سے جاری کیے گئے احکامات میں کہا گہا ہے کہ وفاقی، صوبائی دارالحکومتوں سمیت 15 شہروں میں کل تک بڑے ویکسینیشن سینٹر بنائےجائیں، ایکسپو سینٹر لاہور طرز کے ویکسینیشن سنیٹرز بڑے شہروں میں قائم کیے جائیں۔

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن سنیٹرز اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور، راولپنڈی، ملتان، بہاولپور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور گجرات میں بڑے ویکسینیشن سینٹر بنائےجائیں۔

این سی او سی حکام کے مطابق ماس ویکسینیشن سنٹرز ملک کے دیگر شہروں میں بھی قائم کیے جائیں گے۔

تازہ ترین