کراچی (اسٹاف رپورٹر) صنوبر اور مہناز کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت قومی ویمنز فٹ بال چیمپیئن شپ پاکستان واپڈا نے ہزارہ گرلز کو 17-0 کی بڑی شکست دیدی۔ صنوبر نے چار گول جبکہ مہناز نے اختتامی لمحات میں تین گول کے ساتھ ہیٹ ٹرک کی۔ ماریہ خان نے دو گول اسکور کیے۔