واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) ایران کے لیے امریکی محکمہ خارجہ کے مندوب راب میلے نے کہا ہے کہ یک طرفہ طور پر تہران پر عائد کی گئی پابندیاں نہیں اٹھائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ فریقین کے درمیان بامقصد بات چیت کے آغاز اور تعمیری اقدامات کی یقین دہانی کی صورت ہی میں پابندیوں میں نرمی پر غور کیا جاسکتا ہے۔ براہ راست بات چیت زیادہ مؤثر ہوتی ہے اور اس میں غلط فہمی کے امکانات کم ہوتے ہیں۔