کراچی ( اسٹاف رپوٹر )سندھ ہائی کورٹ نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے سے متعلق پیپلز پارٹی رہنما نثار احمد کھوڑو کی درخواست پر چیئرمین نیب، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی پاسپورٹ، ڈپٹی اٹارنی جنرل و دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو اور جسٹس مسز کوثر سلطانہ حسین پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے سے متعلق پیپلز پارٹی رہنما نثار احمد کھوڑو کی نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیا کہ وفاقی حکومت نے بد دیانتی کی بنیاد پر نام ای سی ایل میں ڈال رکھا ہے۔ زیر سماعت نیب انکوائری سیاسی انتقام کا نشانہ ہیں۔