• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کا پورا نظام جھوٹ، دھوکہ اور فراڈ سے چل رہا ہے، سراج الحق

لاہور ( نمائندہ جنگ)امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاہے کہ ملک کا پورا نظام جھوٹ ، دھوکہ اور فراڈ سے چل رہاہے ۔ سیاست اور جمہوریت سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کے گھر کی لونڈی بن گئی ہے ۔ بلوچستان میں کبھی قوم پرستی اور کبھی تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا گیا ، سازش کے تحت عوام کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ۔ بلوچ عوام سے اپیل کرتاہوں کہ ان لوگوں کے فریب میں نہ آئیں جن کے محلات کراچی ، اسلام آباد اور یورپ میں ہیں ۔ جماعت اسلامی سیاسی ، مالی ، تعلیمی اور عدالتی نظام میں حقیقی تبدیلی کی خواہاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ اور کچلاک میں منعقدہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سراج الحق نے کہاکہ جماعت اسلامی ملک کے عدالتی ، تعلیمی ، طبی اور سیاسی نظام میں حقیقی تبدیلی لانا چاہتی ہے ، ہم ایسے کرپٹ نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے قائل ہیں جس میں پارٹی سربراہان کروڑوں کے عوض سرمایہ داروں اور وڈیروں میں ٹکٹ تقسیم کرتے ہیں جبکہ غریب پارٹی کارکن کو ٹکٹ ہولڈر کا نام تک معلوم نہیں ہوتا ۔

تازہ ترین