• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان، بجلی نادہندہ گان سے 1.86 ملین روپے کی ریکوری

پشاور ( جنگ نیوز )بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے جاری مہم کے دوران مردان سرکل کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا ، ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلافمردان 1 ڈویژن کی ٹاسک فورسز نے بقایاجات کی مد میں نادہندہ گان سے 19 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی،بقایاجات کی عدم ادائیگی پر 5 سپین تاروں سے بجلی منقطع کردی گئی،بلوں کی عدم ادائیگی اورکنڈوں کی وجہ سے 100 کے وی اے کا ٹرانسفارمراتارلیا گیا،115 کنڈے ہٹائے گئے ،80 میٹروں کو پولز پرشفٹ کردیا گیا ہے، 9 ٹیمپرڈ میٹروں کو تبدیل کیا گیا،9 میٹروں کو بقایاجات کی عدم ادائیگی پر اتارلیا گیا ، ڈائریکٹ کنڈوں کے استعمال پر 112 افراد کے نام ایف آئی آرز کے اندراج کے لئے متعلقہ پولیس سٹیشنز کو بھیج دئیے گئے ہیں، مردان 2 ڈویژن کی ٹیمو ں نے نادہندہ گان سے 0.86 ملین روپے کی ریکوری کی ،تاجہ ،گدر،حمزہ کلے،گھمبٹ،چارمنگ اورگڑھی اسماعیل کے علاقوں میں112 کنڈے ہٹائے گئے ،کنڈے ڈالنے والے افراد کے نام ایف آئی آرز کے اندراج کے لئے متعلقہ پولیس سٹیشنز کو بھیج دئیے گئے ہیں
تازہ ترین