• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک چھوٹا طیارہ سڑک پر چلنے والی گاڑی پر گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

 جہاز گاڑی پر گرنے کے نتیجے میں اپنی ماں کے ساتھ اسکول سے گھر جانے والا چار سالہ بچہ ٹیلر بشپ ہلاک ہوگیا۔

جہاز تباہ ہونے کے نتیجے میں مجموعی طور پر تین ہلاکتیں ہوئیں جن میں سے دو طیارے میں سوار افراد تھے۔

طیارے نے پیم بروک پنس سے پرواز بھری تو تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی تھی جس کے بعد پائلٹ اسے واپس ایئرپورٹ لے کر آرہا تھا مگر ناکام رہا اور چھوٹا طیارہ آبادی میں گر کر تباہ ہوا۔

تازہ ترین