• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرینی طیارے کی تباہی ایئرڈیفنس آپریٹر کی غلطی کا نتیجہ ہے، ایران

ایران کے شہری ہوابازی کے ادارے نے یوکرینی طیارےکی تباہی کی رپورٹ جاری کردی۔ 

تہران سے جاری شدہ رپورٹ کے مطابق ایرانی شہری ہوابازی کے ادارے کا کہنا ہے کہ یوکرینی طیارے کی تباہی ایئرڈیفنس آپریٹر کی غلطی کا نتیجہ ہے۔ ایئرڈیفنس آپریٹر نے یوکرینی مسافر طیارے کو دشمن طیارہ سمجھ  کر نشانہ بنایا۔ 

رپورٹ کے مطابق ایئر ڈیفنس آپریٹر نے یوکرینی طیارے کو تہران کے قریب دو میزائلوں سےنشانہ بنایا۔ یوکرینی طیارہ 8 جنوری 2020 کو شہریار نامی علاقےمیں تباہ ہوا تھا۔


واقعے میں عملے کے 9 ارکان سمیت 176 افراد ہلاک ہوئےتھے۔ ہلاک افراد میں 82 ایرانی، 63 کینیڈین، 10سویڈش، 4 افغان، 3 برطانوی، 3 جرمن اور 2 یوکرینی شہری شامل تھے۔

تازہ ترین