ن لیگ کے سینئر رہنما رانا ثناء ﷲ نے کہا ہے کہ اجلاس کے دوران ہی سابق صدر آصف علی زرداری کی تقریر ٹی وی پر لیک ہوگئی تھی۔
رانا ثناء ﷲ کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے آصف علی زرداری کو بروقت جواب دیا۔ مولانا فضل الرحمٰن بھی اسی بات پر زیادہ ناراض ہوئے اور وہ پریس کانفرنس میں نہیں آنا چاہتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو اس بات کی جواب دہی کرنی پڑے گی کہ تقریر کس نے لیک کی اور چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں کس سے غلطی ہوئی؟