اسلام آباد(آئی این پی )پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور نواز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، سابق صدر اور مریم نواز کے درمیان تلخ گفتگو زیر بحث آئی، دونوں رہنماوں نے پی پی شریک چیئرمین کے بیان پر دکھ کا اظہار کیا۔
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور نواز شریف کے درمیان رابطے میں آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ سابق صدر کی ایسی گفتگو سے سخت دکھ اور تکلیف پہنچی، ن لیگ تو نوے کی دہائی کی سیاست دفن کر کے آگے بڑھی تھی پھر الزام تراشی کیوں کی گئی۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انہیں خود آصف زرداری کے غیر جمہوری رویے سے دکھ ہوا۔