• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کی ضمانت فوری منسوخ نہیں ہوسکتی، لاہور ہائیکورٹ

لاہور(آئی این پی ) ہائیکورٹ نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیاکہ مریم نواز کی ضمانت کا حکم فوری طور پر معطل نہیں کیا جا سکتا۔ مریم نواز 7 اپریل کو ضمانت منسوخی کی نیب کی درخواست پر جواب داخل کریں۔ عدالت نے ہدایت کی ہے کہ آئندہ سماعت پر وفاقی سیکرٹری داخلہ بھی نیب کی درخواست پر تفصیلی جواب جمع کرائیں۔ نیب پراسیکیوٹر فیصل بخاری کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دلائل دیے گئے۔ انہوں نے موقف اختیار کیا گیا کہ مریم نواز چوہدری شوگر ملز منی لانڈرنگ الزامات میں ضمانت پر رہا ہیں اور ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی کر رہی ہیں۔

تازہ ترین