لاہور( نیٹ نیوز) نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔ نیب کو چوہدری شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے حوالے سے نیب لاہور کو نئے شواہد موصول ہوئے ہیں جس کی روشنی میں نیب کی تفتیشی ٹیم کو مریم نواز سے تحقیقات کرنی ہیں۔نیب کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس میں مریم نواز سے کہا گیا ہے کہ ان کا 22 جنوری کو جمع کرایا گیا جواب مبہم، غیر واضح اور غیر اطمینان بخش ہے۔ اس لئےمریم نواز 26 مارچ کو دن گیارہ بجے نیب لاہور کے ٹھوکر نیاز بیگ میں واقع دفتر میں دن گیارہ بجے پیش ہوں۔