کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کوئٹہ میں جلسے کی اجازت دینے کے بعد حکومت بلوچستان نے یوٹرن لے لیا، عین وقت پر جلسےکی این او سی منسوخ کرنا صوبائی حکومتی کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، ہم امن پسند لوگ ہیں، ہم کوئی بھی غیر آئینی کام نہیں کریں گے, جمہوری طریقوں سے مسند اقتدار پر بیٹھنے والوں کو ریاستی طاقت کے بے جا استعمال سے جمہوری عمل کو روکنا زیب نہیں دیتا۔ میں انتظامیہ سے درخواست کرتا ہوں کہ جلسے کی اجازت بحال کی جائے۔ ایوب اسٹیڈیم کی پارکنگ میں تمام سیاسی جماعتوں کے جلسے ہوتے ہیں۔