راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ سول لائن کے علاقہ سے خاتون کے سربریدہ جسم کے دیگرحصے بھی مل گئے ۔منگل کو مریڑحسن کے قریب ڈھوک چراغ دین کے پل کے بائیں جانب نالہ لئی کے پل کے نیچے کوڑاکرکٹ کے ڈھیرسے ایک نامعلوم خاتون کاکٹاہواسرملاتھا جس کے جسم کے باقی اعضاغائب تھے ۔ بدھ کو اسی علاقہ میں تین سوفٹ کے فاصلہ سے خاتون کادھڑ اورٹانگیں بھی مل گئیں ۔سب انسپکٹر سیدعمران حیدرنے بتایاکہ دونوں حصوں کو ایک چادر اور دو شاپروں میں ڈال کرپھینکا گیاتھا۔تفتیشی افسرنے بتایاکہ پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کی ٹیم کے ذریعے نعش کے ہاتھوں کے انگوٹھوں اورانگلیوں کے پرنٹ لے لئے گئے ہیں جنہیں شناخت کے لئے نادراآفس بھیج دیاگیاہے جب کہ ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے سراوردھڑ سے موادحاصل کر لیا گیا۔ ادھر تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ۔