• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے زمینوں کو پرائیوٹائز کیا جائے گا،وفاقی وزیر ریلوے

لاہور (جنرل رپورٹر) وفاقی وزیر ریلویز محمد اعظم خان سواتی ریلوے ہیڈ کوارٹر ز لاہور میں پراپرٹی اینڈ لینڈ سے متعلق اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہا کہ ریلوے زمینوں کے بہتر استعمال کیلئےانہیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت پرائیوٹائز کیا جائے گا جس سے ریلوے کی آمدن میں خاطرخواہ اضافہ بھی ہوگا اور زمینیں بھی محفوظ رہیں گی۔ ڈائریکٹرجنرل پراپرٹی اینڈ لینڈ ٹیم کے ہیڈ ہیں اورتمام ڈویژنوں میں آپ کا نمائندہ ڈویژن کا ہیڈ ہوگا۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر ریلویز نثار احمد میمن کے علاوہ ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹرکچر آصف متین زیدی، ڈ ی جی پراپرٹی اینڈلینڈ حفیظ اللہ خان، ایڈوائزر ٹو فیڈرل منسٹر فار ریلویز عبدالرشید کے علاوہ سینئر افسر اور ویڈیو لنک کے ذریعے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس نے شرکت کی۔بعدازاں وفاقی وزیر نے مغلپورہ ورکشاپ ڈویژن اور جنرل سٹورمغلپورہ کا دورہ کیا۔ اور ریلوے میوگارڈن کلب لاہورمیں گوجرانوالہ ، شیخوپورہ، سیالکوٹ ، فیصل آباد، لاہورسمیت دیگر شہروں کے چیمبر آف کامرس کے نمائندگان سے ملاقات کی ۔
تازہ ترین