ایران میں فائر فیسٹول کے دوران 10 افراد جھلس کر ہلاک جبکہ1 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
ایران کے دارالحکومت تہران میں فائر فیسٹول کے دوران فائر گیم میں حصہ لیتے ہوئے 10 افراد جھلس کر ہلاک اور1 ہزار سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے 200 سے زائد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
واضح رہے کہ ایران میں یہ تہوار نئے سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے منایا جاتا ہے۔