فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کارپوریشن کے جنرل سیکرٹری شاہد محمود بیگ نے وفاقی وزیر پلاننگ و ڈویلپمنٹ احسن اقبال کی تجویز پر چائنا پاکستان بزنس پلیٹ فارم کے مشورہ کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چائنا بزنس پلیٹ فارم سے حکومت کو صنعتی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا۔ وفاقی وزیر کی یہ تجویز ملک و قوم کے بہترین مفاد میں ہے جن پر فوری عمل کیا جائے ۔