• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این سی او سی کا کورونا صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار

ملک میں کورونا کے خاتمے کیلئے قائم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) نے شہریوں کی جانب سے ایس او پیز کا خیال نہ رکھنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں کورونا کے بڑھتے مثبت کیسز اور شرح اموات میں اضافے پر تشویش ظاہر کی گئی۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ہیلتھ گائیڈ لائینز پر عمل درآمد کا جامع جائزہ لینے کی ضرورت ہے، بڑے شہروں میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد تک پہنچ چکی ہے، صوبائی حکومتوں کو ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کی ہدایت کی گئی ہیں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلوں کی خلاف ورزیاں رپورٹ ہو رہی ہیں۔


این سی او سی کی جانب سے شہریوں کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا گیا کہ شہری ایس او پیز پر عمل کرکے ایک بار پھر بہترین مثال قائم کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین