بہاولپور،رحیم یارخان،صادق آباد، فیروزہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،اے پی پی،نامہ نگاران)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ایک روزہ دورے پر آج بہاولپور،رحیم یارخان پہنچیں گے ،شہبازشریف صبح 10 بجے بہاولپور میں ارکان اسمبلی، پولیس افسران سے میٹنگ،صادق آبادمیں انڈسٹریل زون کا افتتاح کرینگے، اس دوران ان کا دورہ فیروزہ بھی متوقع ہے،وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف آج صبح 10 بجے بہاولپور پہنچیں گے،ان کے ہمراہ 20 سے زائد صوبائی سیکرٹریز، مشیران ووزراء بھی ہونگے، وہ کمشنر آفس میں ڈویژن بہاولپور کے وزراء، ایم این ایز،ایم پی ایز، ڈویژنل ڈسٹرکٹ پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کریں گے جس میں ڈویلپمنٹ کے علاوہ لاء اینڈآرڈ رکی صورتحال کاجائزہ بھی لیاجائے گا،مذید ازاںصوبائی وزیر صنعت و سرمایہ کاری چوہدری محمد شفیق کی قیادت میں صادق آبادمیں وزیراعلیٰ پنجاب کے استقبال اور افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ،ضلعی و مقامی انتظامیہ کے افسران نے گزشتہ روز انڈسٹریل زون کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ‘انتظامیہ نے صوبائی وزیر چوہدری محمد شفیق سے ملاقات کی ، دورہ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور صنعتی اسٹیٹ کے علاوہ ملحقہ علاقوں میں بھی پولیس کی نفری تعینات ہو گی ،وزیراعلیٰ پنجاب کے آج صادق آباد اور رحیم یارخان دورےکے دوران دورہ فیروزہ بھی متوقع ہے ،جہاں پر وہ چک نمبر73اےاور 74اےمیں واٹرفلٹریشن پلانٹوں کا افتتاح کریں گے ،دونوں چکوک میں صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ 3کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا۔